بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ہلاک دہشت گردوں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے
فیصل علوی بدھ 1 مئی 2024 10:32
(جاری ہے)
دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بجی سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد وںکوفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا تھا کہ دونوں دہشت گرد خیبرپختونخوا ہ سے پنجاب میں داخل ہورہے تھے جنہیں روکنے کی کوشش گئی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی تھی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 دہشت گرد کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ کسٹم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھاکہ دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردئیے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقامی آبادی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے اور سہولت کارروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائی گی۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی اچانک ہلاکت، اب کیا ہو گا؟
-
جاپان کے معروف ماؤنٹ فیوجی کا منظر اوجھل کیوں کر دیا گیا؟
-
پاکستان: گرمی کی شدید لہر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
-
نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسحق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ کا بلَڈ اسکینڈل: وزیر اعظم سونک نے معافی مانگی
-
بی او پی اور ایل جی آئی ایس ای خصوصی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے متحد
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قزاخستان کے صدرجومارت توکایف سے ملاقات، آستانہ میں جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کے اغوا میں ملوث ملزم سمیت 2 افراد گرفتار
-
سیاسی عدم استحکام اور خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر قطر کے شاہی خاندان سمیت غیرملکی سرمایہ کاروں کا منافع کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر دباﺅ
-
چینی افراد کی سکیورٹی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،احسن اقبال
-
پاکستان: سرحدی شہر چمن میں کئی دنوں سے زندگی مفلوج کیوں ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.