محنت کشوں کی وجہ سے دنیا کا پہیہ رواں ، پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی

بدھ 1 مئی 2024 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نےمحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن ہمیں محنت کشوں کی محنت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج پوری قوم محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

غزالہ گولہ نے کہا کہ محنت کشوں کی محنت سے دنیا کا پہیہ چل رہا اور ہر شخص آسائش کی زندگی بسر کر رہا ہے،محنت کش طبقہ کام کرنا چھوڑ دے تو دنیا کا یہ پہیہ رک جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم محنت کشوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :