آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے ملازمین میں 01کروڑ 19لاکھ 30ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں01کروڑ 19لاکھ 30ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب پریزنز فائونڈیشن کے ذریعے شادی گرانٹ ، فوتگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کے لئے سکالرشپ کی مد میں 108ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ۔ پنجاب پریزنز فانڈیشن کی آئندہ میٹنگ میں 236ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو گرانٹ دینے کے حوالے سے کیسز کو زیر غور لایا جائے گا۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ محکمہ ، پنجاب پریزنز فائونڈیشن کے ذریعے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :