اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب کی مساعی کی تحسین

بدھ 1 مئی 2024 18:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اقوام متحدہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے علاقائی صلاحیت سازی ورکشاپ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام نائف عرب یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ نے تعاون فراہم کیا جب کہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کا دفتر نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔