نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے کے زیر اہتمام عظیم الشان مزدور ریلی
بدھ 1 مئی 2024 18:42
(جاری ہے)
مزدوروں کودرپیش مسائل کے حل حکومتی جبر و استبدال مزدور دشمن پالسی ادویات یوٹیلٹی بلز ایجوکیشن ہیلتھ مہنگائی میں ظالمانہ اضافہ نے مزدور طبقہ کی کمر توڑ دی ہے لیکن حکومت مزدوروں کی مشکلات کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کے زیر اثر پالسیوں کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل ہے ملک کے سات کروڑ مزدور اپنے خون پسینے سے کارخانے اور فیکٹریاںچلاتے ہیں لیکن ان اداروں کے نفع سے محنت کش یکسر محروم ہیں۔
ادارہ جاتی سطح پر پاکٹ یونینز کی بھرمار کے سبب سرمایہ دار مزدوروں کو پاؤں تلے روندنے میں مصروف عمل ہیں اور مزدور اپنے روشن مستقبل سے بھی نا امید ہو گئے ہیں مزدور مسائل حل کرنے والے ادارے جن میں این آئی آر سی، لیبر ڈیپارٹمنٹ ،لیبر کورٹ، پنجاب لیبر ٹربیونل ،سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کے استحصال کا سبب بنے ہوئے ہیں۔حکومت ترجیحی بنیادوں پر سات کروڑ محنت کشوں کے دکھ درد کو سمجھے اور مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مسترد کیا جائے اور نجکاری کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔حکومت صحت، تعلیم اور رہائش کا انتظام یقینی بنائے اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے فوری روزگار سکیم کا اجراء کیا جائے۔ ڈیلی ویجر ،ورک چارج کنٹریکٹ بیس ملازمین کو فل فور مستقل کیا جائے ۔ مقررین نے شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی قربانیوں کے نتیجے میں یوم مزدور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ مزدور ریلی سے مزدور رہنماؤں چوہدری انصر محمود،حاجی محمد یونس حاجی عمران جمشید کمال جمشید اقبال سیال خالد محمود مشتاق خان مزمل خان خسر و نیازی سیف اللہ عوان ریاض چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدور باہمی اتحاد اور اتفاق سے غیر مزدور عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں اور حقیقی ٹریڈ یونینز کو ملک میں بحال اور کامیاب کروایا جائے۔مقررین نے نیشنل لیبر فٹریشن کی خدمات کو سراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل لیبر فٹریشن مزدور حقوق کی جنگ میں اور اول دستہ کا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.