شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا

بدھ 1 مئی 2024 19:28

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ، بال ایک بار پھر حکومت کے کورٹ میں آگئی، پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کے تحفظات ہیں سامنے آگئے ، حکومت نے اپوزیشن کو ایک بار پھر شیر افضل مروت کے نام پر نظر ثانی کا پیغام دے دیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے نہ ماننے پر حکومت نے پی اے سی چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دے دیا، شیر افضل مروت کو چیئرمین بنانے کیلئے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی،۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 رکنی پی اے سی میں حکمران اتحاد کی اکثریت ہوگی، سنی اتحاد کونسل کے چار اراکین کی حمایت سے شیر افضل مروت چیئرمین نہیں بن سکتے،پارلیمانی ذرائع کے مطابق کم از کم پندرہ ووٹ لینا ضروری ہوگا، پی اے سی سمیت ہر کمیٹی کے چیئرمین کا باقاعدہ انتخاب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے سی 29 اراکین پر مشتمل ہے 23 ایم این اے اور 6 سینیٹرز شامل ہونگے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6 سینیٹرز کے نام سینیٹ سیکرٹریٹ سے مانگ لیے، اپوزیشن نے حکمران جماعت سے پی اے سی چیئرمین کے نام پر حمایت نہ مانگی تو شیر افضل مروت چیئرمین نہیں بن سکتے، ابھی تک اپوزیشن نے شیر افضل کا نام تحریری طور پر سپیکر کو نہیں دیا