گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات

بدھ 1 مئی 2024 19:28

گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سلمان خان نے اب اپنا کام دوبارہ شیڈول کے مطابق شروع کر دیا ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی نہ کی جائے۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان اب اس واقعے پر زیادہ دھیان بھی نہیں دینا چاہتے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور اس کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔