کوئٹہ ،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے نوجوان کوقتل کر دیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس مگسی سٹاپ کے قریب پر پیش آیاجہاں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :