#وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا عالمی یوم مزدور کے موقع پر صوبے کے مزدوروں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے پیکجز کو دوگنا کرنے کا اعلان
بدھ 1 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
وہ بدھ کے روز عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے پشاور میں سرکاری سطح پر منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صنعتی مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئی17 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم بٹن دبا کر آن لائن ٹرانسفر کر دی ہے۔
اس اقدام سے 22 ہزار354 طلبہ مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقے کا کردار کلیدی اور اہمیت کا حامل ہے جس کا وہ دل سے اعتراف کرتے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ اگر مزدورکے مسائل کا احساس کرنا شروع کریں گے تو ان کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے، ملکی معیشت میں محنت کش طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس پر میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُنہوںنے کہاکہ جو شعبے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں ترقی دینی ہے اور ایسے شعبوں کی ترقی کیلئے قانون سازی اور اصلاحات کی جائیں گی۔اُنہوںنے کہاکہ وہ قانون سازی کی جائے گی جس میں مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کو تحفظ حاصل ہو اور قانون سازی کے عمل میں مزدور تنظیموں کی مشاورت کویقینی بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایز آف ڈوئنگ بزنس موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔اُنہوںنے واضح کیا کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، حکومت اُ س طبقے کے ساتھ کھڑی ہو گی جس کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ ہم نے مسائل کا حل نکالنا ہے اور حل تب ہی نکلے گا جب نیت اور ترجیحات درست ہو ں گی۔ اُنہوںنے کہاکہ حکومت صنعتکاروں کو بھی سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ صنعتوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کیلئے پلان بنائے جارہے ہیں، جب صنعتوں کو سہولیات دیں گے تو صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو بھی اس کا فائدہ ہو گا۔ اُنہوںنے کہاکہ ہم نے بہت وقت صرف باتوں اور وعدوں میں ضائع کیا ہے، اب عملی اقدامات کا وقت ہے، ہماری ترجیحات اور نیت ٹھیک ہیں، ہم ڈیلیور کرکے دکھائیں گے۔ اُنہوںنے کہاکہ مسائل حل کرنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا، اگر کہیں کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو تو عوام اس کے خلاف کھڑے ہوں،ہم نا کسی سے زیادتی کریں گے اور نا ہونے دیں گے، ہمیں صرف تنقید برائے تنقید کی بجائے اصلاح پر توجہ دینا ہو گی۔ اگر ہم آپس میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کریں تو ہمیں ایک عظیم قوم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تقریب سے صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، صوبائی سیکرٹری محنت اور مزدور رہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
-
سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، احسن اقبال
-
پنجاب میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا‘مریم نوا شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورآئی جی پولیس پنجاب عثمان انور کی ہدایات پرجرائم میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سب ڈویژنل پولیس
-
پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردارہے ، وفاقی وزیرقانون کا سیمینار سے خطاب
-
سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا‘ مسرت جمشید چیمہ
-
شادی پورہ میں معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا
-
ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے یا نہ ہونے پر تفصیل مانگ لی
-
پسند کی شادی کرنے والی دو بہنیں غیرت کے نام پر بھائی، باپ اور چچا کے ہاتھوں قتل
-
پنجاب بھر کے قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کرنے کا فیصلہ
-
پتوکی نازیبا فوٹو ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.