پاکستان کی ہرات کی مسجد میں دہشت گردی واقعہ کی مذمت، جانی ، مالی نقصان پر اظہار افسوس

عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، غم کی گھڑی میں دعائیں متاثرین ،اہلخانہ کیساتھ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 1 مئی 2024 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔