اسلام آباد پولیس کی ''نشہ اب نہیں'' تحریک جاری، 24گھنٹوں کے دورا ن11منشیا ت فروش گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی ''نشہ اب نہیں'' تحریک جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن11منشیا ت فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد کرکے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی تحریک ''نشہ! اب نہیں'' کے عنوان سے شروع کر رکھی ہے جس کے تحت گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن 11منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی۔

(جاری ہے)

تھا نہ سیکرٹر یٹ پولیس ٹیم نے ملزم سراج خا ن کو گرفتار کرکے 525گرام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم نے ملزم کا شف منظور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 262 گر ام ہیروئن برآمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم مطیع الر حمان کو گرفتار کرکے 22گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 556 گر ام ہیر وئن اور 20 گر ام آئس برآمد کرلی، کر پا پولیس نے دو ملزمان امن سجا د اور دانش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 351گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ ٹیم نے تین ملزمان شہریا ر، دانش عبا س اور محمد نو از کو گرفتار کرکے 615گر ام ہیروئن اور 344گر ام آئس برآمد کرلی، تھا نہ نو ن ٹیم نے ملزم اکر ام اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 314گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے اکبر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 530 گرام چرس برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔