یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس ریپ کا پاکستان میں لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

آئس ریپ ، ہیگزا لائیز کے ساتھ مل کر کراچی میں ڈیٹا ویئر ہائوس قائم کرے گی، سعد علی

بدھ 1 مئی 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس ریپ نے پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران سی ای اوہیگز الائیز سعد علی نے بتایاکہ یورپی کمپنی پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی ہیگزا لائیز کے ساتھ مل کر کراچی میں ڈیٹا ویئرہائوس قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ای میل سمیت کارپوریٹ ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔سعد علی نے کہاکہ پاکستانی کارپوریٹ صارفین کا ای میل ڈیٹا ان کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا، گوگل اور مائیکروسافٹ کے ڈیٹا سینٹر سے کم قیمت پرڈیٹا سروس مہیا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہیگز الائیز اور آئس ریپ کمپنی کے سستے ڈیٹا سینٹر چارجز سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور دونوں کمپنیاں پاکستان کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای میں بھی ڈیٹا سینٹرز قائم کریں گی۔