میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
یو این جمعرات 2 مئی 2024 03:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 مئی 2024ء) میانمار میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے ملک کی تشدد زدہ ریاست راخائن میں گمراہ اطلاعات کے پھیلاؤ اور اظہار نفرت میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
راخائن ملکی فوج اور باغی ملیشیاؤں کے مابین لڑائی کا مرکز ہے جہاں بے ریاستی مسلم روہنگیا آبادی بڑی تعداد میں مقیم ہے جو حکام کے ہاتھوں سالہا سال سے مظالم کا سامنا کر رہی ہے۔
حکمران فوج اور باغی مسلح گروہ آراکان آرمی کے مابین ایک سالہ غیررسمی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ریاست کے 17 میں سے 15 انتظامی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔
فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ
اقوام متحدہ
کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ ادارہ راخائن میں مقامی رہنماؤں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جو سماجی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ راخائن میں لوگوں سے روا رکھے جانے والے سوچے سمجھے امتیازی سلوک اور حقوق کی پامالیوں کے ارتکاب پر کھلی چھوٹ کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ضروری ہے۔ میانمار کو درپیش حالیہ بحران کا پائیدار حل اسی صورت ممکن ہو گا۔ اس میں ناکامی کے نتیجے میں تشدد اور عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
ترجمان کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ میانمار میں شہریوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد کی متواتر مذمت کرتا آیا ہے اور ملک میں شہریوں بشمول امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ دینے پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے میانمار کے حکام سے کہا ہے کہ لڑائی بند کی جائے اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔
گزشتہ مہینے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا تھا کہ راخائن ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن چکی ہے جس میں کئی کردار ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اس جنگ کی بھیانک قیمت عام شہریوں کو چکانا پڑ رہی ہے جن میں روہنگیا آبادی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات خاص طور پر پریشان کن ہے کہ 2017 میں روہنگیا کو میانمار کی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا تھا جبکہ اب وہ دو مسلح دھڑوں کے درمیان پھنس چکے ہیں جو ایک دوسرے کو ہلاک کرتے آئے ہیں۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ روہنگیا کو دوسری مرتبہ مظالم کا نشانہ بننے سے بچانا ہو گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.