وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر پورٹ کا دورہ، گوادر پورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 3 مئی 2024 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ وزارت بحری امور سے جاری بیان کے مطابق گوادر ایئر پورٹ پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی، چیئرمین چائنیز ہولڈنگ کمپنی یو بو نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ قیصر احمد شیخ کو گوادر پورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر اتوار تک گوادر میں قیام کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور عمر ظفر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :