انسانی سمگلنگ ،ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار

دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری

جمعہ 3 مئی 2024 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں سادی پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھی، ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیرون ملک دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمہ نے مجموعی طور پر 10لاکھ 45 ہزار روپے بٹورے، ملزمہ رقم وصول کر کے روپوش ہو گئی تھی۔ ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :