ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا چیمبر آف حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دوہ

جمعہ 3 مئی 2024 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کا چیمبر آف حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دوہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے انتظامی معاملات کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان،ایس ڈی پی او سرکل خان پور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان،ایس ایچ او تھانہ حطار شہریار خان بھی موجود تھے۔

ڈی پی او ہری پور نے صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صنعت کار ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں ہم سب نے ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہری پور پولیس صنعتکاروں کو پرامن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں کرنے کے لیے مذید اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مذید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

فارنرز کی گاڑیوں کو بلٹ پروف بنائیں۔ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔ڈی پی او ہری پورنے کہا کہ پولیس اور صنعت کار ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں ہم سب نے ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگااور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری پراجیکٹس پر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہی بعد ازاں قیام امن کے لیے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ دکھانے پر ڈی ایس پی خانپور، ایس ایچ او تھانہ خانپور اور ایس ایچ او تھانہ حطار کو تعیریفی سرٹیفیکٹ بھی دیے۔

اس موقع پر وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کاروباری افراد کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے حطار انڈسٹریل زون میں ایف پی سی سی آئی کے سب آفس بنانے کا اعلان کیا اور حطار انڈسٹری کی مصنوعات کے لیے ڈسپلے سنٹر کے قیام کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو درپیش ٹیکسوں اور دیگر مشکلات سے بخوبی واقف ہوں اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی وفاقی چیمبر کاروباری طبقہ کی بے لوث خدمت پر رکھتی ہے اور بلا تفریق کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بعدازاں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ڈکیتی کے وارداتوں میں مطلوب ڈکیتوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر پولیس افسران اور اہلکاروں میں کیش پرائز اور اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گے۔

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر ہری پور ڈی پی او ہری پوراور ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کو شیلڈ بھی دی۔