احمدیار،نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر آگ لگادی ،لاکھوں روپے مالیت کاگھریلو سامان جل کرخاکستر

جمعہ 3 مئی 2024 23:19

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر آگ لگادی لاکھوں روپے مالیت کاگھریلو سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبولہ میں محمدرمضان کے اہلخانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑکر گھریلو سامان کوآگ لگادی جس سے گھر کا لاکھوئوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ اور ریسکیونے آپریشن کرکے آگ پرقابوپاکرمزید گھروں کو نقصان سے بچالیا تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔