مانسہرہ،حالیہ بارشوں کی تباکاریوں سے جاں بحق افرادکے لواحقین میں چیک تقسیم

پیر 6 مئی 2024 16:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) مانسہرہ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکان اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو صوبائی حکومت کی جانب سے فی کس دس،دس لاکھ روپے امدادی چیک دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلےمیں پیر کے روزمنعقدہ تقریب میں ایم پی اے اکرام غازی نے گوریان گاؤں میں آسمانی بجلی جبکہ نمشیرہ گجراں میں رہائشی مکان گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو امدادی چیک دئیے،اس موقع پر چیرمین وی سی دلبوڑی ضیاء الرحمن،صدرآئی ایس ایف ہزارہ ڈویژن رمیض سواتی،یوسف خان بھی موجودتھے۔

اکرام غازی نے اس موقع گفتگومیں کہاکہ چیک ان کی زندگیوں کاکسی طرح بھی نعم البدل نہیں ہےلیکن اس دکھ کی گھڑی میں صوبائی حکومت کی جانب سے ایک تعاون ہے۔ ضیاء الرحمن نے جاں بحق افرادکے لواحقین کوچیکس کی فراہمی پرایم پی اے اکرام غازی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کودس،دس لاکھ روپے چیکس کی فراہمی قابل ستائش ہے،ہم ان کی اس کاوش کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :