بھابڑہ سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ،6 زخمی

حادثہ موٹرسائیکل رکشہ اورڈمپر کے درمیان تصادم کے نیچے میں پیش آیا

جمعرات 9 مئی 2024 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ماڈل ٹا ئون بھابڑہ سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔ حادثہ موٹر سائیکل رکشہ اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نیچے میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہیں جن کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمیوںکو طلبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔