تھائی لینڈ ،کیمیکل سٹوریج ٹینک میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ،3 افراد زخمی

جمعرات 9 مئی 2024 18:07

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) تھائی لینڈ کے مشرقی صوبہ ریونگ میں کیمیکل سٹوریج ٹینک کے ٹرمینل میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق وزارت صنعت نے جمعرات کو بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح10 بج کر 45 منٹ پر ریونگ صوبے میں پیش آیا۔ وزارت کے بیان کے مطابق حادثے کے باعث تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ تحقیقات اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ■