مودی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، پرینکا گاندھی

جمعرات 9 مئی 2024 19:00

رائے بریلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کا واحد مقصد اپنے من پسند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا اور انکے قرضے معاف کرنا ہے جبکہ دوسری طرف وہ عام آدمی کو پانچ کلو مفت رشن کا لالچ دیکر اسے مہنگائی اور بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کو غریب عوام کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے، کھاد، بیج مہنگے ہو رہے ہیں ، کسان پریشان ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سال 2014سے قبل کانگریس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی مار سے بچانے کیلئے بہت سے منصوبے چلائے لیکن بی جے پی کی حکومت صرف چند سرمایہ داروں کیلئے سکیمیں چلا رہی ہے۔