سوئی ناردرن کا پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کریک ڈاؤن، 1184 گیس کنکشن منقطع

جمعرات 9 مئی 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) سوئی ناردرن کا پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس دوران مزید1184 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ہیں جبکہ4 کروڑ 32 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر14 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر3 گیس کنکشن منقطع کیے اور 8لاکھ40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان کی ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال،غیر قانونی کنکشن پر67 گیس کنکشن منقطع کیے اور23 لاکھ30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے ۔

(جاری ہے)

بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

گجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 6 لاکھ50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر2 گیس کنکشن منقطع جبکہ8 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر06 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور3 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر843 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر228 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے اور38 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔