راولپنڈی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنیوالی2ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 11 مئی 2024 01:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والی2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والی2ملزمان عبدالسمیر اور زین تنویر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان ومال کو خطر ے میں ڈالنے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :