اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ

جدت اپنانے کیساتھ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہیے

ہفتہ 11 مئی 2024 11:41

اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ،جدت اپنانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے ہمیں اچھی اور کامیاب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم چربہ سازی کریں بلکہ ہمارے پاس بہت سے موضوعات ہیں جنہیں اسکرپٹ کا رنگ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں کامیابی کے لئے اپنی فلم انڈسٹری کو اصلاحات اور تبدیلی کے دور سے گزارنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :