عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک

ہفتہ 11 مئی 2024 16:29

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے ڈرگ انسپکٹرز کو بلاتفریق کریک ڈائون کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ، سیکرٹری ڈرگ بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس میں عطائیوں، بلااجازت ادویات کی فروخت کے متعدد کیسز کی سماعت کرکے کچھ کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادئیے اور معمولی نوعیت کے کیس میں وارننگ دی گئی جبکہ کچھ کیسز کی آئندہ سماعت کے لئے بھی مقررکئےگئے۔\378

متعلقہ عنوان :