وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان

جمعہ 24 مئی 2024 22:03

وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں دس بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا ایک خوش آئند بات ہے ، وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ،حکومتی اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے ، اپنے ایک بیان میں رانا مشہود احمدخان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں دس بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند بات ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ملک جلد معاشی بحرانوں سے نکل آئے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک جن کے ساتھ سابق ایک حکومت نے تعلقات خراب کردیئے تھے وزیراعظم کی کوششوں سے وہ دوست ممالک اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں حکومتی مثبت اقدامات کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے ۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گزشتہ مہینے سعودی عرب کی حکومت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا تھا ان تمام اقدامات سے ملک کی معیشت بحال ہوگی ۔