کمشنرفیصل آباد کی زیر صدارت خصوصی تعلیمی اداروں کے اموربارے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 11 مئی 2024 17:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) کمشنرفیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں خصوصی تعلیمی اداروں کے اموربارے اعلی سطحی اجلاس منعقدہواجس میں ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے ضلع فیصل آباد میں سی ای او ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ آفیسرسپیشل ایجوکیشن کو خصوصی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل میں اقدامات نہ کرنے پر وارننگ دی۔

کمشنر بعض خصوصی تعلیمی اداروں کی بلڈنگز کی تبدیلی نہ ہونے پر برہم ہوگئیں اورضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بلڈنگز کی تبدیلی نہ ہونے پر وضاحت طلب کی۔انہوں نے آئندہ ہفتہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرکے سپیشل ایجوکیشن سکول وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کے خصوصی تعلیمی اداروں کے ہیڈز آئندہ سنٹرز سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کریں اورڈپٹی کمشنر جھنگ کوسپروائز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ضلع چنیوٹ سے بھی اداروں کی ورکنگ اور درپیش مسائل بارے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھرکے اداروں میں پہلے سے موجود سہولیات کو مکمل فنکشنل بنائیں۔سٹاف کی کمی کو دور کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سنٹرز کے خود بھی وزٹ کریں اور حقائق پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے۔خصوصی بچوں کو اداروں میں بہترین تعلیم وتربیت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :