پشاور ،ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی متحرک، بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کر لئے

ہفتہ 11 مئی 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ چھٹی کے روز بھی متحرک۔ بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان مویشی منڈیوں سے بیمار اور لاغر جانور زبح کرکے مضر صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ پر کاروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان مویشی منڈی سے بیمار اور لاغر جانور اکٹھا کرتے تھے۔گروہ بیمار جانوروں کو ذبح کر کے پشاور میں مضر صحت گوشت سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ جبک ہاسسٹنٹ کمشنرنے رنگ روڈ مذبح خانے کا بھی معائنہ کیا۔جہاں پر انہوں نے جانوروں کو ذبح کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :