![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
کان کنی کے روایتی طریقے کو ختم کرکے جدید میکینکل مائننگ متعارف کروانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
اتوار 12 مئی 2024 11:30
(جاری ہے)
اسی طرح صوبائی اعلی سرکاری حکام نے دریاوں کے کناروں پر غیر قانونی معدنی سرگرمیوں کی روک تھام کی جائیں اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کے خلاف پرچے درج کرنے کی بجائے مالکان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں جبکہ دریاوں میں غیر قانونی معدنی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جانے والی مشینری ضبط کرکے نیلام کی جائے۔
محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا حکام کے مطابق صوبے میں معدنیات کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو صوبے ہی میں پراسیسنگ پلانٹس لگانے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔اسی طرح صوبے میں معدنیات کے لیزز کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے گا، صوبے کے معدنیات کے شعبے میں آمدن پیدا کرنے کی سب سے زیادہ استعداد موجود ہے، موجودہ صوبائی حکومت اس استعداد کو بھر پور انداز میں استعمال میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ،معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دیا جائے گا ، صوبے کے تمام دستیاب وسائل اور اثاثوں کا موثر انداز میں استعمال صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، اس مقصد کے لئے ایسٹس منیجمنٹ کا جدید اور موثر نظام وضع کیا جائےگا۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا حکام کے مطابق صوبائی حکومت آمدن پیدا کرنے والے شعبوں کو مستحکم بنانے کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی اور ان شعبوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا خاطر خواہ حصہ انہی شعبوں پر لگایا جائے گااسی طرح پشاور میں تمام سہولیات سے آراستہ جیمز اینڈ جیولری سٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ جدید لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہو گی۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا حکام کے مطابق معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے بین الاقوامی معیار کی منرل ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہوم ورک جلد مکمل کرکے معاملہ حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، مذکورہ کمپنی کے قیام سے ناصرف معدنیات کے شعبے کی سالانہ آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوسکے گا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ یہ کمپنی سرمایہ کاری کے موجودہ پیچیدہ پراسس کو آسان بنانے میں بھی مدد دے گی اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام درکار سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، معدنیات کے شعبے کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ریگولیٹری میکنزم کو مزید موثر بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لئے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
ژ* مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے ردعمل
-
سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطا 260 نئے کیس سامنے آنیکا انکشاف
-
عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے، بیرسٹر گوہر
-
دوسری شادی کی خواہش پر سسر نے بیوہ بہو کو بغدے کے وار کرکے قتل کردیا
-
صرف تنقید برائے تنقید کی جاتی ہے کسی نے شیڈو بجٹ تیار کرنے کی زحمت نہیں کی، عطاء تارڑ
-
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں افراد کا سیاحتی مقامات کا رخ
-
ملکی ترقی اندرونی سیاسی استحکام کے بغیر ناممکن ہے،بیرسٹرسیف
-
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پرعام بحث جاری،اراکین کاتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کے بوجھ کم کرنے، ملک سے برین ڈرین کوروکنے، زرعی شعبہ کومراعات دینے، اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے اقدامات ..
-
ٰپاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کیساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: حسن مرتضیٰ
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
-
ٌچیف جسٹس ایک ہفتے کیلئے وی وی آئی پیز اور سیاسی مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں‘حافظ طاہر اشرفی
-
ٴْجماعت اسلامی کا کراچی کو نظراندازکرنے، مہنگی بجلی،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.