نائب صدر کے لیے نِکی ہیلی کے نام زیر غور نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 12 مئی 2024 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (جنہیں دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے )نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابق ریپبلکن حریف نکی ہیلی ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا کہ نِکی ہیلی ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے بارے میں میں نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہا ہوں ۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر بحث شروع ہوئی ، سب سے زیادہ ذکر کیے جانے والے ناموں میں سینیٹرز ٹم سکاٹ اور جے ڈی وانس اور نیویارک کے نمائندے ایلیس سٹیفانیک تھے تاہم کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے نکی ہیلی کا نام بھی موجود ہے۔