Live Updates

پاکستان فرنیچر کونسل نے 20جامع بجٹ تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دیں، میاں کاشف اشفاق

اتوار 12 مئی 2024 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان فرنیچر کونسل نے 20جامع بجٹ تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہیں، بجٹ تجاویز فرنیچر کی صنعت کو متحرک کرنے اور ترقی پر مبنی اقدامات کے ذریعے اس سیکٹر کے فروغ کی حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بجٹ تجاویز فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ہمارے عزم کی عکاس ہیں اور ان کا مقصد معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

فرنیچر سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کا مقصد ملکی معیشت میں فرنیچر کے شعبے کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر پوزیشن دینا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی ترقی اور مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ پی ایف سی کی فعالیت اس امر کی عکاس ہے کہ وہ فرنیچر انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول اور سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے سرگرم عمل رہے گی۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات