انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 28 افراد جاں بحق

تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہائوسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی

اتوار 12 مئی 2024 15:25

سماترا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی ریسکیو ٹیم کے سربراہ عبدالمالک نے رائٹرز کو بتایا کہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہم ابھی تک 4 دیگر لاپتا افراد کی تلاش کر میں مصروف ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)س نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہائوسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :