Live Updates

آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا‘ مریم نواز سے وزیر آبپاشی کی ملاقات

اتوار 12 مئی 2024 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے ملاقات کر کے محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر اریگیشین سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ اورکاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کے تجاویز پر غور کیا گیا ۔ ملاقات میں صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائیںگے،انشا اللہ آئندہ 5 سالوں میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا،کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔انشا اللہ پارٹی قائد نوازشریف کے ویژن کے مطابق کاشتکار کی فلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات