کندھ کوٹ میں پولیس اہلکار اغوا، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے میں طلب

اتوار 12 مئی 2024 16:45

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا، جب کہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں نے پولیس پکٹ سے پولیس اہلکار نوید جکھرو کو اغوا کیا۔پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :