{پنجاب میں بارشوں اور آندھی سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

اتوار 12 مئی 2024 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، 3 روز کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے شہر سرگودھا، بھکر، شیخوپورہ، قصور، گجرانوالا، فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی اور بارش سے نقصانات ہوئے۔

(جاری ہے)

3 روز کے دوران صوبے بھر میں 11 مکانات متاثر ہوئے ،9 چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، زخمی افراد میں 4 مرد 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گر ے سے جاں بحق ہوئی، شیخو پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔