حضرو علی زئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ا ڈیالہ جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پیر 13 مئی 2024 13:07

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ا ڈیالہ جیل میں علیزئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں 2 ہزار سے زیادہ بیمار قیدیوں کا فری چیک اپ کر کے انکو مفت ادویات فرا ہم کی گئی۔ فری کیمپ کا افتتاح علیزئی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین نسیم خان علیزئی نے کیا۔اس فری میڈیکل کیمپ میں چھ ڈاکٹروں نے اپنے عملے سمیت صبح نو بجے سے شام سات بجے تک بغیرکسی وقفے کے خدمات جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ڈاکٹروں میں دو میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈرماٹالوجسٹ، ڈینٹل سرجن کے علاوہ دوسری بیماریوں کےعلاج کے ماہر ڈاکٹر موجود تھے ۔اس ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں علیزئی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والی علیزئی ایمبولینس بھی اپنے عملے کے ہمراہ موجود تھی۔اس فری میڈیکل کیمپ میں دو ہزار سے زاہد مریض قیدیوں کو فری چیک اپ کر کے انکو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں اسکے علاوہ قیدیوں کے فری شوگر ٹیسٹ اور فری ای سی جی ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ علیزئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین نسیم خان علیزئی نے خود سارے عمل کی نگرانی کی ۔ \378

متعلقہ عنوان :