چین کے چڑیا گھر نے کتوں کو رنگ کرکے شائقین کے سامنے ”پانڈا“ بناکر پیش کردیا

صوبے جیانگسو میں قائم تائی زو چڑیا گھر انتظامیہ نے چاﺅ نسل کے 2 کتوں کو رنگ کرکے” پانڈا“ جیسی شکل وصورت دے کرعوام کی توجہ حاصل کی تاہم ایسے عمل پر عوام کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے. چینی ذرائع ابلاغ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 مئی 2024 13:43

چین کے چڑیا گھر نے کتوں کو رنگ کرکے شائقین کے سامنے ”پانڈا“ بناکر پیش ..
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2024 ) چین کے ایک چڑیا گھر میں خاص نسل کے کتوں کو رنگ کرکے شائقین کے سامنے ”پانڈا“ بناکر پیش کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مئی کے آغازمیں چین کے صوبے جیانگسو میں قائم تائی زو چڑیا گھر انتظامیہ نے چاﺅ چاﺅ نسل کے 2 کتوں کو رنگ کرکے” پانڈا“ جیسی شکل وصورت دے کر عوام کی توجہ حاصل کی تاہم ایسے عمل پر عوام کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

سرکاری ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چڑیا گھر کے پاس اصلی پانڈوں کی کمی تھی اس کے متبادل کے طور پر ایسا عمل کیا گیاچڑیا گھرانتظامیہ کی جانب سے کتوں کو پانڈا جیسا رنگ کرنے پر کچھ لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر لیں جبکہ کئی لوگوں نے اس عمل پر انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ عوام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے کتوں کے ساتھ ظلم کیا ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ویبو“ پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ یہ کوئی ہنسنے والی بات نہیں ہے کیونکہ کتے کی قدرتی طور پر جلد نازک ہوتی ہے اور انہیں جِلد کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے.

تاہم امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے ان دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا انہوں نے کہا کہ یہ ایک تفریح کے طور پر کیا گیا ہے اور جانوروں پر کیا جانے والا رنگ قدرتی اجزا سے تیار کیا گیا ہے جو دونوں کتوں کی صحت کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بن سکتا.