ملتان،موبائل شاپ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ڈاکوسمیت 2افرادہلاک

پیر 13 مئی 2024 17:33

ملتان،موبائل شاپ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ڈاکوسمیت 2افرادہلاک
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملتان میں موبائل شاپ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ڈاکوسمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں دکانداربھی شامل ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق آج دوپہر فضل ماڈل کے قریب بہاولپور روڈ پر2ڈاکو ملک نعیم کی موبائل شاپ میں داخل ہوئے اورڈکیتی کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

دکاندارکی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں35 سالہ دکاندارملک نعیم ولد حاجی بشیراحمد اور 35 سالہ ایک ڈاکو غلام عباس شاکرانی کراچی کارہائشی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 55سالہ شخص اعجاز گیلانی ولدفصیح الدین زخمی ہوگیا۔ریسکیوحکام نے موقع پرپہنچ کرزخمی شخص کوفوری طبی امداد دی اور زخمی وہلاک ہونے والوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا۔