قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 مئی 2024 16:46

قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2024ء ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کے کاموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بہادر خاندانوں کو ان کے بلند جذبوں اور ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی بھی تعریف کی، چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔