وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

پیر 13 مئی 2024 17:41

وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا، شہدا کے اعزازات ان کیلواحقین نے وصول کیے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہماریشہدا در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔