قومی اسمبلی میں کل صدر مملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی

پیر 13 مئی 2024 18:50

قومی اسمبلی میں کل  صدر مملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں کل منگل کو صدر مملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے تحریک پیش کی کہ منگل کو حکومتی بزنس زیر غور لانے کیلئے پرائیویٹ ممبر ڈے کے ایجنڈے کو ملتوی کیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے چیمبر میں چیف وہپس کے اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے کے بجائے صدارتی خطاب پر بحث شروع کی جائے گی۔