انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، اداکارالو ارجن پر مقدمہ درج

پیر 13 مئی 2024 20:14

انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، اداکارالو ارجن پر مقدمہ درج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) آندھرا پردیش کے علاقے نندیالا میں ایم ایل اے شلپا روی چندرا کشور ریڈی کی سپورٹ کے لیے جانے والے جنوبی بھارت کے معروف اداکار الو ارجن کے خلاف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی (اجتماع میں شرکت) پر کیس رجسٹرڈ کردیا گیا۔ الو ارجن پر 13 مئی کو آندھرا پردیش میں الیکشن سے قبل بڑے عوامی اجتماع کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یووجنا سرامیکا ریتھو کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے شلپا روی چندرا کشور ریڈی کے خلاف بھی کیس داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شلپا روی چندرا کی رہائش گاہ پر ہفتے کے دن بڑے پیمانے پر لوگوں کو جمع کرنے کا الزام ہے جہاں الو ارجن موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ایل اے شلپا روی چندرا کشور ریڈی نے اداکار الو ارجن کو بغیر اجازت کے عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ یاد رہے کہ آندھرا پردیش میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر ڈپٹی تحصیلدار نندیالا پی رامچندرا راؤ نے ان دونوں کے خلاف کیس درج کیا۔