نوشہرہ ورکاں کے نواح میں ٹریفک کے تین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق گیارہ زخمی ہو گئے

منگل 14 مئی 2024 00:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں کے نواح میں بعد شام تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ایک کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ریسکیو 1122 کے مطابق بھڑ چوک پنج گرائیں روڈ پر اعوان چوک گوجرانوالہ کے رہائشی دو موٹر سائیکل سوار افراد سیم نالی میں گر گئے اور 50 سالہ عارف حسین موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی55 سالی محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا،جس گوجرانوالہ ریفر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخپورہ روڈ پر مجو چک کے قریب دوسرے حادثہ میں ٹریکٹر ٹرالی سے ڈبہ تیز رفتار حالت میں ٹکرا گیا جس میں شیخپورہ سٹی کی رہائشی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی نادیہ نعیم شدید چوٹوں کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔تیسرے حادثہ کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ موضع دھوندیانوالہ کے قریب مزدا وین توڑی والے ٹرالہ کے ساتھ اٹک کر کھیتوں میں الٹ گئی جس میں سوار آٹھ مسافر زخمی ہو گئے پانچ افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ تین زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :