بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ایس آئی اے اوردیگر بھارتی ایجنسیوں کے چھاپے

منگل 14 مئی 2024 12:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بھارت کےغیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے اوردیگر بھارتی ایجنسیوں نے جرائم پر قابو پانے کی آڑ میں گھروں پرچھاپے مارنے کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے اسلام آباد، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کارروائیاں کیں اورحریت پسند کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لئے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔

ایس آئی اے نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کرجنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ایس آئی اے کی کارروائیاں اور چھاپے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو کچلنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ان کارروائیوں کے دوران آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتارکیاگیا۔