کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا چیچہ وطنی کے قریب انجن خراب

منگل 14 مئی 2024 14:21

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا چیچہ وطنی کے قریب ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا چیچہ وطنی کے قریب انجن خراب ہوگیا، ٹرین ایک گھنٹہ سے دادفتیانہ کے قریب ویرانے میں کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی شدت کے باعث مسافرپریشان ہیں،ریلوے ذرائع کے مطابق اپ کے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،تیزگام کراچی ایکسپریس اور لاہور جانیوالی دیگر ٹرینوں کو ڈاؤن کے ٹریک سے گزارا جا رہا ہے، ریلوے حکام نے بتایا کہ خانیوال سے متبادل انجن طلب کرلیا گیا ہے تاہم ٹرین کو روانہ کرنے میں دو سے تین گھنٹے مزید وقت درکار ہے۔\378