راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 14 مئی 2024 16:11

راجستھان رائلز  اور پنجاب کنگز     کے مابین     انڈین پریمیئر لیگ کاواحد ..
گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین (کل )بدھ بارساپارا کرکٹ سٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ پنجاب کنگز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون لیڈ کر رہے ہیں۔

راجستھان رائلز کی ٹیم 12 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو8میچز میں فتح اور 4 میں شکست ہوئی اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پنجاب کنگز کی ٹیم12میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچوں میں فتح جبکہ 8 میچزمیں شکست ہوئی اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پر موجود ہے اور وہ لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 65ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932