ڈاکٹرشازیہ مری کی فلسطین میں امدادی قافلوں پرحملہ کی مذمت

منگل 14 مئی 2024 16:22

ڈاکٹرشازیہ مری کی فلسطین میں امدادی قافلوں پرحملہ کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ مری نے فلسطین میں امدادی قافلوں پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور انتظامیہ نے فلسطینی کیمپوں میں امدادی قافلوں کو روکا ہے جو قابل مذمت ہے، اس ایوان میں ہم نے فلسطینیوں کے لئے قرارداد بھی منظور کی ہے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے آج اگر دنیا کی آنکھیں بند ہیں اور لوگ بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں تو کل یہ وقت ان پر بھی آ سکتا ہے۔

ہمیں ان مظلوم انسانوں کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔ غزہ اور رفح میں ہزاروں لوگوں کی جانیں ضائع ہوگئی ہے، ہم فلسطینی عوام پر بربریت کی مذمت کرتے اور اس سلسلہ کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنا چاہیے۔