چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں

منگل 14 مئی 2024 16:50

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔اس سے قبل چیئرمین سینٹ سے مختلف شخصیات نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں مخدوم سید شمائل ،حاجی الطاف گرا،اے ڈی خان بلوچ و دیگر شامل تھے۔

مختلف وفود نے ملک منیر آرائیں،چوہدری عثمان اور علی مہدی کی سربراہی میں سید یوسف رضا گیلانی کو اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطے کی ترقی اور مسائل کے حل کےلئے وہ یہاں کے عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے جتنے بھی فنڈز ملے وہ یہاں کے عوام اور عوامی منصوبوں پر استعمال ہونگے ۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وسیب کی ترقی اور خوشحالی کےلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کی خطے کی ترقی کےلئے کی جانے والی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں بےشمار ترقیاتی کام ہوئے ،جن میں موٹرویز،پلوں کی تعمیر،سڑکیں ،ائیرپورٹ اور بہت سے دوسر ے منصوبے شامل ہیں۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔