مادھوری ڈکشت کے ڈرکے باعث بہت سے فلمیں چھوڑ دیں،اداکارہ منیشا کوئرالہ کا انکشاف

منگل 14 مئی 2024 21:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری ڈکشت سے ان سیکیور اور ڈرتی تھیں، اس لیے کئی فلمیں چھوڑیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں منیشا کوئرالہ کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کی فلم کو انکار کرنا بڑی غلطی تھی، کیونکہ ان دنوں میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان سیکیور ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے اس عمل کو احمقانہ قرار دے دیا ہے، اداکارہ کی جانب سے تبصرہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی ٹی وی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے متعدد فلمیں مسترد کیوں کیں جس پر اداکارہ نے کھل کر کہا وہ میری ان سیکیورٹی، احمقانہ اور بچکانہ حرکت تھی, میرا سب سے بڑا خواب تھا کہ میں یش چوپڑا کی فلم میں کام کروں جب انہوں نے مجھے فلم "دل تو پاگل ہی"، کی آفر کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی، مادھوری جی بہت ہی خوبصورت اداکارہ ہیں اور مجھے ان سے انسپائر ہونا چاہیے تھا لیکن اس وقت عقل نہیں تھی۔ اداکارہ کا مادھوری ڈکشٹ سے جلن اور ان سیکیورٹی کی وجوہات سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ اس کی کئی وجوہات تھیں، وہ بہت خوبصورت اور باصلاحیت ہیں

متعلقہ عنوان :