اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

منگل 14 مئی 2024 22:06

اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بھارتی اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپی(100ملین ڈالرز) تک پہنچ گیا جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور نے فلم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگے ہیں۔ فلم کی ریلیز جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارا دتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے کچھ سین منظر عام پر آنے کے بعد ڈائرکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹ لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :